تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بھارتی ٹاپ آرڈر بیٹنگ میرے نشانے پر ہے، عمر گل

جنگ نیوز -
موہالی … پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عمر گل نے اشارہ دیا ہے کہ اسپیڈ اسٹر شعیب اختر بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں میچ کا حصہ ہوسکتے ہیں ، تمام کھلاڑی اس بڑے مقابلے کیلئے تیار ہیں،اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹاپ آرڈر بیٹنگ ان کے نشانے پر ہیں۔عمر گل نے موہالی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ میچ دونوں ملکوں کیلئے بہت اہم ہے ، اس سے رنجشیں دور ہوسکتی ہیں، عمر گل نے رحمن ملک کے بیان کے بارے میں کیے گئے سوال پر کہا کہ انہوں نے وہ بیان نہیں سنا ، اس وقت ہماری ساری توجہ میچ پر ہے، شعیب اختر ٹیم کا اہم ترین بولر ہے ،اُن کی موجودگی سے اعتماد میں اضافہ ہوگا, پاکستان اور بھارت جتنے زیادہ میچز کھیلیں گے تعلقات میں اتنی بہتری آئے گی، عمر گل کا کہنا تھا کہ پچ کا معائنہ کیا ہے لیکن اس کے رویے کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہے،ورلڈ کپ میں وہ اپنی کارکردگی سے خوش ہیں، ان کاکہنا ہے کہ بولنگ میں پاکستانی ٹیم کو بھارت پر برتری حاصل ہے،اور اگرکوارٹر فائنل جیسا اسٹارٹ سیمی فائنل میں بھی ملا تو بھارت کو ہرادیں گے، موہالی کی وکٹ پر280 رنز بہترین ہدف ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.