تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

اعتزازاحسن 12رکنی وفد کے ہمراہ پاک بھارت میچ دیکھنے موہالی روانہ

جنگ نیوز -
لاہور...پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن پاک بھارت سیمی فائنل دیکھنے کیلئے بارہ رکنی وفد کے ہمراہ بھارت چلے گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان مسائل حل ہونے چاہئیں تاکہ دو طرفہ تجارت بڑھا کر غربت ختم کی جا سکے۔اعتزاز احسن وفد کے ہمراہ واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہوئے۔ وفد میں پاکستان ویمن کرکٹ ایسوسی ایشن کی صدر بشریٰ اعتزاز، پی سی بی کے سابق چیئرمین شہریار احمد،بیگم شہریار،سابق سفیر انیس الدین اور صنعتکار یاورعلی بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر اعتزازاحسن نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ویزہ پالیسی نرم ہونی چاہئے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ آ جا سکیں اور دوستی کی فضا قائم ہو۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.