تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ٹیکسٹائل کے برآمد کنندگان کیلئے ٹیکس پر چھوٹ بحال

جنگ نیوز -
اسلام آباد....حکومت نے ٹیکسٹائل کے برآمد کنندگان پر زیرو ریٹڈسیلز ٹیکس کی سہولت بحال کر دی ہے جبکہ مقامی سطح پر ٹیکسٹائل مصنوعات پر17 فیصد سیلز ٹیکس کم کر کے6 فیصد کر دیا ہے ۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق ٹیکسٹائل کے برآمد کنندگان کو سیلز ٹیکس کی ادائیگی نہیں کر نا پڑیگی، جبکہ مقامی سطح پر ٹیکسٹائل مصنوعات کی فروخت پر4 سے6 فیصد سیلز ٹیکس کی ادائیگی کرنی پڑیگی۔ذرائع کے مطابق اندراج شدہ ٹیکسٹائل ملر مقامی سطح پر ٹیکسٹائل مصنوعات بیچنے کیلئے یارن خریدتا ہے تو، اسے اس کی لاگت بڑھانے کی ہر سطح پر4 فیصد سیلز ٹیکس کی ادائیگی کرنا ہوگی جبکہ غیر اندراج شدہ ٹیکس دہندہ کو6 فیصد سیلز ٹیکس کی ادائیگی کرنی ہو گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.