29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز ،بنگلادیشی ٹیم کااعلان،شکیب کپتان برقرار
جنگ نیوز -
ڈھاکا....بنگلا دیشی سلیکٹرز نے آسٹریلیا کیخلاف اگلے ماہ ہونیوالی ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے، ورلڈ کپ کرکٹ سے باہر ہونے کے بعد سلیکٹرز نے متعدد کھلاڑیوں کی چھٹی کردی ہے۔بنگلا دیشی سلیکٹرز نے تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کیلئے سابق کپتان مشرفی مرتضی اور سینئر بیٹسمین الوک کپالی کو ٹیم میں ایک بار پھر شامل کیا ہے، دونوں کھلاڑی ورلڈ کپ میں بنگلا دیشی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔آل راؤنڈر شکیب الحسن بدستور ٹیم کی کپتانی کرینگے، سابق کپتان محمد اشرفل، جنید صدیقی، نعیم اسلام اور نزمل کو میگا ایونٹ میں خراب کارکردگی کے بعد ٹیم سے فارغ کردیا گیا ہے۔ شوواگوٹو ہوم ٹیم میں شامل واحد نئے کھلاڑی ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے میچز شیر بنگلا اسٹیڈیم میں9،11 اور13 اپریل کو ہوں گے۔