تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاک بھارت سیمی فائنل : موہالی نوفلائی زون قرار، سکیورٹی کمانڈوز کے سپرد

جنگ نیوز -
اینٹی ایئر کرافٹ گنیں نصب، ڈرون طیاروں سے فضائی نگرانی کی جائیگی

موہالی …پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کرکٹ کا سیمی فائنل بدھ کو ہونے جا رہا ہے ،کھیل کے میدان میں جنگ ہو نہ ہو ،بھارتی شہر موہالی اور پنچ کلا فوجی چھاؤنی میں ضرور تبدیل ہو چکے ہیں ،دونوں ٹیموں ،تماشائیوں اور میچ کو دیکھنے کیلئے آنے والے وی وی آئی پیز کی سکیورٹی کیلئے وہ انتظامات کیے جا رہے ہیں جن کے بارے میں پہلے کبھی سنا نہ دیکھا۔پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہونیوالے اہم معرکے کیلئے اتوار ہی سے سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے،دونوں ٹیموں کی حفاظت اور میچ کو دیکھنے کیلئے آنیوالے مہمانوں اور اہم شخصیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اسپیشل پروٹیکشن گروپ(SPG)کے دستے،نیشنل سکیورٹی گارڈ اور پنجاب پولیس کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت کی پولیس بھی تعینات کر دی گئی ہے،اس کے علاوہ نیشنل ٹیکنیکل ریسرچ آرگنائزیشن(NTRO)بھی موہالی میں چوکسہے،جو ہر طرح کی ٹیکنیکل انٹلیجنس کے ماہر ہیں۔انہی کی درخواست پر ائیر فورس کے طیارے اور ہیلی کاپٹر بلائے گئے ہیں ،بات یہیں ختم نہیں ہوتی میچ والے دن انڈین ائیر فورس کے ہیلی کاپٹر پرواز کرتے رہیں گے،اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھارتی جیٹ طیارے بھی انبالہ کے ہوائی اڈے پر تیار کھڑے ہوں گے،اس کے علاوہ فضائی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے والے اسرائیلی ڈرون طیارے کی طرح کےUAVs بھی موجود ہوں گے ان کو پہلی مرتبہ کامن ویلتھ گیمز کے دوران استعمال کیا گیا،موہالی کو نو فلائی زون قرار دیا جا چکا ہے اہم مقامات پر اینٹی ائیر کرافٹ گنیں بھی نصب ہیں،اسٹیڈیم میں سکیورٹی کی ذمہ داریSPGکے سپرد ہے جہاں نیشنل سکیورٹی گارڈز کے مستعد کمانڈوز نائین ایم ایم کی سب مشین گن ،فائٹر شاٹ گن ،اسپیشل پستول اور زہر آلود چاقوں سے بھی لیس ہوں گے، پاکستان کے سکیورٹی اہلکار بھی ان سے تعاون کر رہے ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.