تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

میچ فکسنگ ،پاکستانی کھلاڑیوں پر گہری نظر ہے، رحمان ملک

جنگ نیوز -
کراچی...وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ میچ فکسنگ روکنے کے لئے کھلاڑیوں پر نظر رکھی ہوئی ہے امید ہے کہ پاکستانی کھلاڑی قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔ڈی جی رینجرز چوہدری اعجاز نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے کرائسز مینجمنٹ سیل میں ملاقات کی ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل میں میچ فکسنگ نہ ہو اس پر نظر رکھے ہوئے ہیں ،امید ہے پاکستانی کرکٹ ٹیم قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔انھوں نے سیکیورٹی انتظامات پر چدم برم کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکام سیکیورٹی کے بہتر انتظامات کررہے ہیں۔کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر پوچھے گئے سوال پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ امن قائم کرنے کے لئے ایکشن لیا جائے گا انٹیلی جنس معلومات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایکشن ہوگا،انھوں نے کہا کہ ہمیں پتا ہے جرائم پیشہ افراد نے کہاں پناہ لی ہوئی ہے ان کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.