29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی: ایمپریس مارکیٹ میں آتشزدگی کا مقدمہ درج نہیں کیاجاسکا
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی کے علاقے صدر کی ایمپریس مارکیٹ میں گذشتہ روز لگنے والی آگ کا مقدمہ ابھی تک درج نہیں کرایا گیا ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ تخریب کاری کا نتیجہ ہے۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات ایمپریس مارکیٹ میں لگنے والی آگ سے108 سے زائد دکانیں اور گوداموں میں موجود سامان بھی جل گیا تھا،،دو روز گزرنے کے باوجودمتاثرہ دکانداروں اوریونین کے عہدیداروں نے واقعے کی ایف آئی آر ابھی تک درج نہیں کرائی ہے ،، ایس ایس پی صدر ٹاؤن کا کہنا ہے کہ متعلقہ دکانداروں کو پیغام پہنچا دیا ہے کہ جلنے والے سامان کا تخمینہ لگاکر مقدمہ درج کرائیں تاکہ معاوضے کی ادائیگی کی جاسکے۔