29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سپریم کورٹ:ججزتقررپرسپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر
جنگ نیوز -
لاہور...اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کے تقرر کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی۔بیرسٹر ظفر اللہ خان نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ ججوں کے تقرر کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی فل کورٹ آئین کی اٹھارہویں اور انیس ویں ترمیم کے خلاف کیسوں کی سماعت کر رہی ہے اس کا فیصلہ آنے تک پارلیمانی کمیٹی کے بارے میں چار ججوں کو حکم جاری کرنے کا اختیار حاصل نہیں تھا۔