تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور:پارکنگ پلازہ کی دکانوں،ریسٹورنٹ کی نیلامیپر حکومت کو نوٹس

جنگ نیوز -
لاہور...لاہور ہائی کورٹ نے گلبرگ میں واقعہ لبرٹی پلازہ کی دکانوں اور ریسٹورنٹ کی نیلامی رکوانے کی درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے۔ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کی لبرٹی پارکنگ پلازہ کی تعمیر کیخلاف کیس زیر التوا ہے۔ اگر کوئی غیر قانونی کام ہوگا تو اس کے ذمہ دار متعلقہ حکام ہوں گے۔ تاجروں کی طرف سے درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ لبرٹی پارکنگ پلازہ کی تعمیر کیخلاف کیس زیر سماعت ہے حکومت دکانیں اور ریسٹورنٹ اکتیس مارچ کو نیلام کر رہی ہے۔ اگر پلازہ کی تعمیر غیر قانونی قرار دی گئی تو لوگوں کو بھاری مالی نقصان ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.