تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف آواز اٹھائی جائے،مفتی منیب

جنگ نیوز -
کراچی...سنی رہبر کونسل کے سربراہ مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف آواز اٹھانے کیلئے اوآئی سی کا اجلاس مکہ مکرمہ میں بلایا جائے۔مفتی منیب الرحمن نے وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک سے کرائسز مینجمنٹ سیل کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے بعدمیڈیاسے گفتگو میں مفتی منیب الرحمن نے بتایاکہ ٹیری جونزکے معاملے پروفاقی وزیر داخلہ سے بات چیت کیلئے آئے تھے۔وزیر داخلہ نے امریکا سے ٹیری جونز کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے لیکن یہ مطالبہ صرف بیانات کی حد تک نہیں ہونا چاہئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.