29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پیپکو کا پلان تیار،شہری علاقوں میں4 سے6 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی تجویز
جنگ نیوز -
لاہور...پیپکو نے موسم گرماکیلئے بجلی کا لوڈ مینجمنٹ پلان تیار کرلیا ہے، شہری علاقوں میں4 سے6 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں6 سے8 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی تجویز دی گئی ہے۔ جیو نیوز کوحاصل دستاویزکے مطابق سرکاری دفاترمیں ہفتہ واردوچھٹیاں اورمارکیٹوں میں رات 8بجے بندکرنے کی تجاویزبھی پلان کاحصہ ہیں ۔ زرعی ٹیوب ویلز10 گھنٹے، کمرشل مارکیٹوں5 اور فلوراورگھی ملزکی5 گھنٹے تک بجلی بند رکھنے کی تجویزدی گئی ہے۔ پیپکو کے مطابق اپریل سے ستمبر تک بجلی کا شارٹ فال،دوہزارایک سوبیالیس میگاواٹ سے تین ہزارپانچ سوسترمیگاواٹ تک رہے گا، جبکہ اپریل سے جون تک سسٹم میں ایک ہزارایک سوچوراسی میگاواٹ بجلی کی نئی پیداوارآجائے گی۔