29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
وفاقی کابینہ کی ذوالفقار علی بھٹو کیس ری اوپن کرنے کی منظوری
جنگ نیوز -
اسلام آباد...وفاقی کابینہ نے ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کا ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کرنے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ وزیراطلاعات کا کہناہے کہ سپریم کورٹ میں ریفرنس صدر زرداری دائر کریں گے اور وہ اس سلسلے میں چار اپریل کو اہم اعلان کریں گے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کے بعد نیوزبریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بتایاکہ وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے ریفرنس کے نکات پرتفصیلی بریفنگ دی ،جس پر وزیراعظم نے ریفرنس دائر کرنے کے منظوری دے دی،وزیراطلاعات نے بتایاکہ وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں 5مزید وفاقی وزارتیں تعلیم ،ثقافت ،سیاحت ،لائیو اسٹاک اور سماجی بہبود صوبوں کو منتقل کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔فردوس عاشق نے بتایاکہ اجلاس میں ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ان سے شدت پسندی میں اضافہ ہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ دورہ بھارت سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لئے مذاکراتی عمل کے شروع کرنے میں مدد ملے گی،وزیراعظم 30مارچ کو بھارت جائیں گے اور نائٹ فلائٹ کی سہولت ہوئی تو اسی رات ورنہ دوسرے روز واپس آئیں گے ، وفاقی وزرا اور اتحادی جماعتوں کے ارکان بھی وزیراعظم کے ساتھ جانے کا امکان ہے،وزیراطلاعات نے وزیرداخلہ کے بیان پر کہاکہ وہ ان کی ترجمان نہیں،وہ اپنے بیان کی خود وضاحت کریں ،وزیراعظم کابینہ کے کپتان ہیں جو اپنی ٹیم کو سپورٹ کر نے کے لئے بھارت جارہے ہیں لہذا کسی وزیرکے بیان سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔