تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی:100سے زائد افراد کے قتل میں ملوث اجمل پہاڑی گرفتار

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے ٹارگٹ کلنگ سمیت100 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ملزم اجمل پہاڑی کوگرفتارکرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے مطابق ملزم اجمل عرف شاہنوازعرف پہاڑی کو نیوکراچی کے علاقے سیکٹر5-D سے پولیس مقابلے کے بعدگرفتار کیا گیا ۔ ملزم کے قبضے سے تین کلاشنکوف، چار دستی بم، پوائنٹ ٹوٹو رائفل، ایک اسٹینڈگن، دو ٹی ٹی پستول اور دو رپیٹرتحویل میں لے لی گئی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق ملزم اجمل عرف پہاڑی کراچی میں لینڈ مافیا اور قبضہ مافیا کے منظم گروہ کی سرپرستی کررہا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.