29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
رواں سال ماربل کی برآمدات میں 48 فیصد اضافہ ریکارڈ
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . رواں مالی سال ملک سے ماربل کی برآمدات میں تقریباً 48 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔یہ بات ماربل ایسو سی ایشن کے چیرمین ثنا اللہ خان نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ جولائی سے فروری2011 تک ماربل کی مجموعی برآمدات دو کروڑ81 لاکھ ڈالر رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی معاشی بحران کے بعد دوبارہ بڑے تعمیراتی منصوبوں کے آغاز کے باعث ایک بار پھر ماربل کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔ثنا اللہ خان نے بتایا کہ اگر بجلی کی فراہمی میں تعطل نہ رہا تو مالی سال کے اختتام تک پاکستان پانچ کروڑ ڈالر کے برآمدی ہدف کے قریب پہنچ سکتا ہے۔