29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاک بھارت سیمی فائنل، اعصام الحق اور روہن بوپنا امتحان میں گھر گئے
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . پاکستان اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل نے جہاں دونوں ممالک کے عوام کو کرکٹ فیور میں مبتلا کردیا ہے، وہیں ٹینس کی معروف جوڑی اعصام الحق اور روہن پوبنابھی امتحان میں گھر گئے ہیں۔ انڈو پاک ایکسپریس کے نام سے مشہور جوڑی کے بھارتی کھلاڑی روہن پوبننا کا کہنا ہے کہ ان کی نیک خواہشات بھارت کے ساتھ ہیں، وہ نہیں چاہیں گے کہ سیمی فائنل کے دن اعصام اور وہ کہیں ٹینس میچ کھیلیں۔ اعصام الحق نے کہا کہ روہن بوپننا سے ان کی دوستی پرانی ضرور ہے مگر وہ اپنی ٹیم پاکستان کی ہی حمایت کریں گے، وہ چاہتے ہیں کہ سیمی فائنل میں پاکستان کامیاب ہو اور ورلڈ کپ میں بھارت کو پہلی بار شکست دے، دونوں کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ کی وجہ سے ان کی دوستی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔