29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ایم کیو ایم حقیقی کے رہنماوٴ عامر خان اور آفاق احمدکی سماعت ملتوی
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . سندھ ہائیکورٹ نے وقت کی کمی کے باعث مہاجر قومی موومنٹ حقیقی کے رہنماعامرخان اورمہاجرقومی مومنٹ پاکستان کے رہنما آفاق احمدکی عمر قید کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت ملتوی کردی۔ دونوں سیاسی رہنماوں کو متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ہارون صدیقی کے بھائی فاروق صدیقی کے قتل کے جرم میں سیشن جج جوڈیشیل کمپلیکس عبید احمد خاں نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ اسکے علاوہ دونوں کو جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی تھی۔