29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لیبیا کی فوج نے مصراتہ کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا
جنگ نیوز -
مصراتہ. . .. . . . . لیبیا کی فوج نے مصراتہ شہر کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیاہے ، امریکا کاکہنا ہے کہ اس نے قذافی کی وفادار فوجوں پر نئے حملے کیے ہیں۔ لیبیا کے ترجمان نے بتا یا ہے کہ اتحادی طیاروں کی بمباری سے مزید 13 شہری مارے جا چکے ہیں۔لیبیا کے حکومتی ترجمان موسیٰ ابراہیم نے بتایا کہ اتحادی بمباری سے سرمن، مزدہ اور صباح قصبے بری طرح متاثر ہوئے اس دوران196 لوگ زخمی بھی ہوئے۔ یہ حیرانی کی بات ہے کہ بن غازی میں شہریوں کو بچانے کے لیے اتحادی فوج ایک ہزار میل دور واقع قصبوں پر بمباری کر رہے ہیں۔ لیبیا کی فوج نے مصراتہ شہر کے کچھ حصوں پر دوبارہ قبضہ کرلیا ہے۔ جبکہ سرت میں مخالفین کی پیش قدمی روک دی ہے ۔ لیبیا کے حکام نے صحافیوں کو مصراتہ کا دورہ کروایا۔ وہاں پر شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ قذافی انہیں مخالفین کے حملوں سے بچائیں۔ ہم پر چوہے حملہ کررہے ہیں جو اپنے آپ کوآزادی کے سپاہی کہتے ہیں۔ امریکی نائب ایڈمرل کا کہنا ہے کہ اتحادی افواج نے قذافی کے کمانڈ ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا جہاں اس کی وفادار فوجیں موجود تھیں۔ اسی دوران برطانیہ ، امریکا، فرانس اور جرمنی کے سربراہان نے لیبیا کی صورت حال پر بات چیت کی ۔