29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
امریکا عراق جیسی غلطیاں لیبیا میں نہیں دہرائے گا، باراک اوباما
جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . . . . . امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ امریکا عراق جیسی غلطیاں لیبیا میں نہیں دہرائے گا۔واشنگٹن کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے صدر باراک اوباما نے کہا کہمعمرقذافی اپنے ہی شہریوں پر حملہ کررہے ہیں، معمرقذافی نے عوام میں اعتماد کھودیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے قذافی کو خبردارکیا تھا کہ شہریوں پر حملہ کرنے سے باز آئے۔صدر اوباما کا کہنا تھا کہ لیبیا کے شہریوں کو قذافی سے تحفظ فراہم کیا جائے گا،امریکی شہریوں کو بھی قذافی کے ایجنٹوں سے خطرہ ہے۔قذافی حکومت کے 33 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کیے ہیں۔صدراوباما کا کہنا تھا کہ امریکا دنیا کا طاقت ور ترین ملک ہے۔صدر اوباما نے کہا کہ امریکا عراق جیسی غلطیاں لیبیا میں نہیں دہرائے گااور لیبیا میں زمینی فوج نہیں بھیجی جائے گی۔انہوں نے کہا کہلیبیا میں اقتدار کی منتقلی مشکل عمل ہے،ہلیری کلنٹن لیبیا میں حکومت مخالفین سے بھی ملاقات کریں گی۔اگر قذافی کو طاقت کے ذریعے ہٹایا گیا تو ہمارا اتحاد ٹوٹ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لیبیا میں فوجی آپریشن کی کمانڈ بدھ کے روزنیٹو کو دے دی جائے گی۔آپریشن کی کمانڈ نیٹو کو دینے سے ہمارے اخراجات میں بھی کمی ہوگی۔