تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

رحمان ملک کے بیان پر شاہد آفریدی کا اظہار ناراضی

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . وزیر داخلہ رحمان ملک نے شاہد خان آفریدی کو ٹیلی فون کر کے اس امید کا اظہار کیا کہ کرکٹ ٹیم قوم کی امنگوں پر پورا اترے گی اور ورلڈ کپ کا تحفہ دے گی۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر شاہد خان آفریدی نے وزیراعظم سے وزیرداخلہ رحمان ملک کے میڈیا میں جاری بیان پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے شکائیت کی۔جس پر وزیر داخلہ رحمان ملک نے شاہد خان آفریدی کو ٹیلی فون کر کے اپنے بیان کی وضاحت کی۔اس موقع پرانہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کرکٹ ٹیم قوم کی امنگوں پر پورا اترے گی اور ورلڈ کپ کا تحفہ دے گی۔سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیمی فائنل میں کامیابی کے لیے پوری قوم اور ان کی دعائیں کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں اور وہ قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی اور یکجہتی کے لیے خود میچ دیکھنے بھی بھارت جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.