29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
فرانسیسی اسپائیڈر مین نے برج خلیفہ کو سر کرنے کا آغازکردیا
جنگ نیوز -
دبئی. . . . . . . . فرانسیسی اسپائیڈر مین نے دنیاکی سب سے بلند عمارت برج خلیفہ کو سر کرنے کی مہم کا آغاز کر دیاہے۔اسپائیڈر مین کے نام سے معروف فرانسیسی شہریalain robert نے برج خلیفہ کو سر کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا۔ 2717 فٹ بلند اس عمارت کو سر کرنے کی مہم دیکھنے کے کے لیے سیکڑوں تماشائی موقع پر موجود تھے۔ جن کی سہولت کے لیے 50 میٹر لمبی اور 30 میٹر چوڑی اسکرین بھی لگائی گئی تھی۔ الین رابرٹ عرف اسپائیڈر مین اس سے پہلے دنیا کی 127 عمارتوں کو سر کرچکے ہیں۔عموماً وہ عمارت پر چڑھنے کے لیے کسی چیز کا سہارا نہیں لیتے تاہم برج خلیفہ کی انتظامیہ کی شرائط کی وجہ سے وہ اس عمارت کو رسی اور دیگر سامان کی مدد سے سر کر رہے ہیں۔