29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ٹارگٹ کلنگ کا ملزم اجمل پہاڑی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں دہشتگردی اورٹارگٹ کلنگ سمیت100سے زائد افرادکے قتل کے الزام میں گرفتاراجمل پہاڑی کومختلف عدالتوں نے2اپریل تک ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔ ملزم اجمل عرف شاہنوازعرف پہاڑی کوسخت حفاظتی انتظامات میں سٹی کورٹس میں جوڈیشل مجسٹریٹ احسان ملک کی عدالت میں پیش کیاگیا،پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم اجمل پہاڑی پرمتعدد قتل کے مقدمات درج ہیں،اور اس کے قبضے سے بھاری اسلحہ اوربم برآمد ہوئے ہیں،جن کی مزید تفتیش کرنی ہے،جس پرعدالت نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ملزم کو دو اپریل تک کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔بعدمیں دیگر مقدمات میں بھی مختلف عدالتوں سے ملزم کا ریمانڈ لیا گیا۔ملزم کے وکیل ضیا ء عالم نے عدالت کو بتایا کہ اجمل پہاڑی کو سی آئی ڈی نے نہیں بلکہ28 مارچ کو رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔