تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ڈی آئی خان:این اے 172کے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی

جنگ نیوز -
ڈی آئی خان…ڈیرہ غازی خان کے حلقہ این اے172 میں ضمنی انتخاب کے پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹون کی گنتی جاری ہے۔ پولنگ کا آغاز صبح8 بجے سے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام5بجے تک جاری رہی ۔ ضمنی انتخابات کے لیے قائم260 پولنگ اسٹیشنز میں سے72کو حساس جبکہ30 کو انتہائی حساس ترین قرار دیا گیا تھاتاہم پولنگ کے دوران کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔حلقہ این اے172 پر سابق صدر فاروق لغاری کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست کے لیے18امیدوار میدان میں ہیں ۔ حلقہ این ۔ اے172 میں ڈیرہ غازی خان کا قبائلی علاقہ بھی شامل ہے جہاں26 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں اور پولنگ اسٹیشنز میں خواتین بوتھ پر ٹرن آؤٹ کم رہا جبکہ خواتین پولنگ بوتھ پرخواتین پولنگ آفیسرز قائم کرنے کی بجائے مرد آفیسرز تعینات کئے گئے تھے۔ پولٹیکل اسٹنٹ ولی محمد خان کے مطابق ٹرائبل ائیریا میں رینجرز ، بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیوی بھی ڈیوٹی پر معمور ہیں ۔دوسری جانب شہر میں قائم پولنگ اسٹیشنز پر پرامن طور پر پولنگ ہوئی اور دوپہر12 بجے کے بعدووٹ کاسٹ کرنے کے لئے خواتین اور مرد ووٹرز کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ حلقہ این ۔ اے172 کے دیہی علاقوں میں ٹرن آؤٹ شہر کی نسبت زیادہ رہا ۔قبائلی علاقہ میں قائم پولنگ اسٹیشن رونگن ، تراتانی اور لطیف آباد میں دو گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑا کے بعد1 گھنٹہ تک پولنگ کا سلسلہ روک دیا گیا تھا۔دوسری جانب مسلم لیگ)ن( کے امیدوار حافظ عبدالکریم کے قافلے پر جمنہ چانڈیہ میں گاڑیوں پر مخالف امیدوارکے حمایتوں کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا جس کے نتیجے میں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.