29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اجے دیوگن فلم کرش ٹو میں ولن کا کر دار اداکر یں گے
جنگ نیوز -
ممبئی… با لی وڈ فلمOnce Upon a Time in Mumbaiمیں ڈان کے کر دار کو بخوبی نبھا کراداکار اجے دیوگن نے نہ صرف اس فلم کو کامیاب بنا کر مداحوں سے داد وصول کی بلکہ اب انھیں فلم کر ش ٹو میں بھی ولن کے کر دار کیلئے پیشکش کی گئی ہے۔ کرش ٹو میں اجے دیوگن کو بطورِ ولن کا سٹ کر نا ناصرف پروڈیوسر راکیش روشن بلکہ ان کے بیٹے اور اس فلم کے ہیرو ریتک روشن کی بھی خواہش ہے۔واضح رہے کہ کامیڈی اور سنجیدہ فلمیں کر نے والے اجے دیوگن اس سے قبل کسی بھی فلم میں ولن کے روپ میں جلوہ گر نہیں ہو ئے ۔کرش ٹو کے ولن کیلئے اجے دیوگن کا انتخاب پروڈیوسر راکیش روشن نے کیا ہے جو اجے دیوگن کی سال2010میں کا میاب فلموں کی فہرست دیکھنے کے بعد ان کے ساتھ کا م کر نے کے خواہشمند ہیں۔