تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ایشیائی بینک فلڈ ایمرجنسی ری کنسٹرکشن پروجیکٹ کیلئے قرضہ دے گا

جنگ نیوز -
اسلام آباد… ایشیائی ترقیاتی بینک فلڈ ایمرجنسی ری کنسٹرکشن پروجیکٹ کے لئے 65 کروڑ ڈالرکا قرض فراہم کرے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جوعان مرنڈا نے کہا ہے کہ اس رقم کا اصل مصرف ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ اہم انفراسٹرکچر کی ازسر نو تعمیر ہے۔ اس قرض کی منظوری حکومت پاکستان کی بضابطہ درخواست پرکی گئی ہے۔ قرض کی فراہمی کا فیصلہ اے ڈی بی کے بورڈ آف ڈاریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا۔ قرض کی رقم کے ساتھ تعمیر نو کے لیے درکار ضروری تکنیکی مدد بھی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت سٹرکوں، پلوں اور آبپاشی کے نظام کی از سر نو تعمیرکی جائیگی۔ جبکہ نیشنل ہائی وے کی 790 کلومیٹر اور 800 کلومیٹر صوبائی سڑکوں اور پلوں کی تعمیر بھی اس رقم سے کی جائے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.