29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاک بھارت میچ فکس ہونے کی بات بالکل غلط ہے، اعجاز بٹ
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ کا کہنا ہے کہپاک بھارت میچ فکس ہونے کی بات بالکل غلط ہے، ٹیمیں جب کھیلیں گی تو ہاریں گی بھی، بہتر ٹیم جیت جاتی ہے،۔پاکستان واپسی پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعجاز بٹ نے کہا کہ شروع میں ہی لڑکوں نے4 کیچز ڈراپ کیے اس کے باوجود لڑکوں نے اچھی کارکردگی دکھائی، انہوں نے پورا ٹورنامنٹ اچھا کھیلا لیکن کیچز اور فیلڈنگ کا معیار اچھا نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ فکس ہونے کی بات بالکل غلط ہے،ٹیمیں جب کھیلیں گی تو ہاریں گی بھی، بہتر ٹیم جیت جاتی ہے۔اعجاز بٹ نے کہا کہ عمر گل میچ ونر کھلاڑی ہے، اگر وہ ردھم میں آجائے تو اس کا کوئی ثانی نہیں ،وہاب ریاض نے اچھی بولنگ کی۔انہوں نے کہاکل کرکٹ بہت اچھی ہوئی، دونوں ملکوں کے عوام نے کھیل کو انجوائے کیا،بدقسمتی سے اس میچ میں کارکردگی بری رہی، بھارتی کپتان دھونی کبھی کیچ نہیں چھوڑتا اس میچ میں اس نے بھی کیچ ڈراپ کیا۔جب شاہد آفریدی کھیلنے آیا تھا اسی وقت پاور پلے لینا چاہیے تھا۔ان کا کہنا بتایا کہ بھارتی وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ پاک بھارت سیریزجلدشروع ہونی چاہیے، اورآئی سی سی اوربھارت نے پاکستان سے کرکٹ سیریزجلدکرانے پراتفاق کیا، ہمیں بھی سیریزجلدکرانے کی ہدایت ملی ہیں۔شعیب اختر کی شمولیت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر اعجاز بٹ نے کہا کہ شعیب اخترسے سیکنڈاسپیل میں ہلاتک نہیں جاتا۔