تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جڑواں بچوں کی آپس میں دلچسپ زبان میں گفتگو

جنگ نیوز -
لندن … آج ہم آپ کو انٹرنیٹ پر مقبولیت حاصل کر نے والی دو جڑواں بچوں کی ایک ایسی ویڈیو دکھا رہے ہیں جس میں یہ جڑواں بچے آپس میں کسی خفیہ زبان میں گفتگو کر رہے ہیں۔نیپی (Nappy)اور مو زے پہنے یہ جڑواں بچے ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہو کر کسی موضوع پر نہایت دلچسپی اور خوشگوار مو ڈ میں قہقہوں کے ساتھ بحث ومباحثہ کر رہے ہیں ۔SamاورWren جو کہ صرف17ما ہ کے ہیں ،کے والدین کا کہنا ہے کہ یہ آپس میں اسی طرح کسی خفیہ زبا ن میں با تیں کر تے ہیں جو ان بچوں کے سوا اور کسی کی بھی سمجھ میں نہیں آتی۔ عام طور پر جڑواں بچوں کی مشابہت دوسروں کو ان کی جانب متوجہ کر دیتی ہے لیکن ان جڑواں بچوں نے اپنی مخصوص خفیہ زبا ن میں گفتگو سے لو گوں کو اپنا دیوانہ بنا دیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.