تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ججز تقرر کیس: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ 10روز کیلئے معطل کردیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے ججز تقرر سے متعلق پارلے مانی کمیٹی کے ایک فیصلے کے خلاف اپنے حکم کو دس روز کیلئے معطل کردیا ہے جبکہ مقدمہ میں وفاق کا وکیل بدلنے کی درخواست بھی مسترد کردی ہے ۔جسٹس ایم اے شاہد صدیقی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے چار رکنی بنچ نے پارلیمانی کمیٹی کے ایک فیصلے کیخلاف عدالتی حکم پر نظرثانی کی درخواست کے مقدمہ کی سماعت کی ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے کے آغا نے وسیم سجاد کو وفاق کا وکیل مقرر کرانے کی درخواست پیش کی تو مقدمہ کے درخواست گزار مخدوم علی خان نے اس کی مخالفت کی ، عدالت نے فیصلہ کچھ دیر محفوظ کرنے کے بعد وفاق کا وکیل بدلنے کی درخواست مستر دکردی ۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی ایک اور درخواست پر پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے ایڈیشنل ججز کی نامزدگی مسترد کرنے سے متعلق اپنا فیصلہ معطل کردیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.