29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاکستان کو ہراکر دیوالی منائی، ورلڈ کپ جیت کر دسہرا منائیں گے، جونیئربچن
جنگ نیوز -
ممبئی …بالی وڈ اسٹار ابھیشک بچن نے کہا ہے کہ پاکستان کو ہرا کردیوالی منائی ہے سری لنکا سے جیت کر دسہرہ منائیں گے۔ممبئی میں ڈائریکٹر فرحان اخترکی نئی فلم گیم کی پروموشن کے موقع پر ابھیشیک کرکٹ کے بارے میں باتیں کرتے ہوئے بہت پرجوش تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے بارے میں ہمارے یہاں کے لوگ بہت جذباتی ہیں۔یہاں لوگوں نے30مارچ کو دیوالی منائی ہے اب2اپریل کو دسہرا منائیں گے۔ ابھیشک کا کہناہے کہ اس لیے اس کھیل میں وہم بھی ہے اور خوف بھی،جبکہ ڈائریکٹر فرحان اختر کہتے ہیں،کہ یہ وہم ہر کھیل کے ساتھ بدلتا رہتاہے۔نئی فلم گیم میں ابھیشک کے سامنے کنگنا رناوت ہوں گی ،جبکہ بومن ایرانی، گوہرخان، انوپم کھیر بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔