29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بھارتی ریاست تامل ناڈومیں اژدھے نے بکری کو نگل لیا
جنگ نیوز -
کرشناگری ... بھارتی ریاست تامل ناڈومیں ایک اژدھے نے بکری کو نگل کر لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا۔بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو کے ضلع Krishnagiri کے ایک گاؤں میں 20 فٹ بڑے اژدھے نے تین بکریوں کو مارڈالا، جس میں سے ایک بکری کو اس نے نگل لیا مگرہضم نہ کرنے کے باعث کچھ دیر بعد اسے اگل دیا۔یہ منظردیکھ کرمقامی افراد حیرت میں پڑگئے ، ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے انہوں نے اس قسم کے مناظرصرف ٹی وی پر ہی دیکھے تھے مگرحقیقت میں ہوتے دیکھ کروہ بہت ہی حیران ہوئے، محکمہ جنگلات کے حکام بھی موقعے پر پہنچ گئے اور انہوں نے اژدھے کو جنگل میں چھوڑدیا۔