تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جعفرآباد:مسافر ٹرین پرفائرنگ، ریلوے ٹریک میں دھماکا

جنگ نیوز -
نصیرآباد ... کوئٹہ سے راوالپنڈی جانے والی مسافر ٹرین پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ریلوے ٹریک میں دھماکہ کر دیا جس سے مسافر ٹرین کی 5، بوگیاں ریلوے پٹری سے اتر گئیں ۔ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق مسافر ٹرین بلوچستان کے علاقے جعفرآباد سے گزررہی تھی کہ سم کینال کے مقام پر نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک میں بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد نصب کرکے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکہ کردیا جس سے مسافرٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ۔مسلح افراد نے دھماکہ کے فورا بعد مسافر ٹرین پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے مسافر ٹرین کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ تاہم اس کی حالت خطر ے سے باہر بتائی گئی ہے۔ مسافر ٹرین کو ٹریک پر لانے اور ریلوے ٹریک کی بحالی کے لئے سکھر سے امدادی ٹیمیں طلب کرلیں گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.