29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی میں دوپہر کے اوقات میں لو چلنے کا امکان
جنگ نیوز -
کراچی…آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ دوپہر کے اوقات میں لو چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔جبکہ موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔کراچی اوراسکے مضافات میں جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں10 سے 15کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہو امیں نمی کا تناسب7فیصد رہنے کی توقع ہے۔