29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور : ڈاکوؤں نے نجی گاڑیو ں اور دو بسوں کے مسافروں کو لوٹ لیا
جنگ نیوز -
لاہور : ڈاکوؤں نے نجی گاڑیو ں اور دو بسوں کے مسافروں کو لوٹ لیا
لاہور…لاہور میں کالا شاہ کاکو کے قریب ڈاکوؤں نے نجی گاڑیو ں اور دو بسوں کے مسافروں کو لوٹ لیا ۔ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ پر کالا شاہ کاکو کے قریب 12 سے زائد ڈاکوؤں نے ناکا لگا کر شہر سے باہر جانے والی دوبسوں کے مسافروں سے نقدی اور زیورات چھین لئے ۔ بعد میں ڈاکو وہاں سے گزرنے والی دو کاروں میں سوار افراد سے بھی نقدی اور قیمتی اشیا چھین کر فرار ہو گئے ۔ مسافروں نے واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پولیس کے دیر سے آنے کی شکایت کی۔