29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی،فائرنگ کے مختلف واقعات میں5افراد ہلاک
جنگ نیوز - کراچی…کراچی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈاکو سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے ۔پولیس کے مطابق کورنگی نابینا اسکول کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 35 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا ۔رنچھوڑ لائن میں بھی مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 30 سدالہ روہی ولد رام داس کو ہلاک کر دیا ۔ڈیفنس کے قریب کالا پل پر مسلح ملزمان اور پولیس میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو ارشدہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ جبکہ لیاقت آباد انڈر پاس کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے ایک موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا گیا جسکے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ہلاک شدہ افراد کی شناخت ہاشم اور محمد زبیر کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں ہلاک شدہ افراد ایک مذہبی جلسے میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔دونوں افراد کی لاشوں کو ضابطے کے کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔۔