29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
دوپہر دو بجے تک واپس آنیوالے ڈاکٹرز کو معاف کردینگے، پنجاب حکومت
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جو ڈاکٹر آج دوپہر دو بجے تک اپنی ڈیوٹی پر واپس آ جائیگا اسے معافی دیدی جائیگی۔پنجاب حکومت کے ترجمان کے مطابق جن ڈاکٹروں کو برطرفی کے نوٹس بھجوائے گئے ہیں انہیں معافی نہیں دی جائے گی۔انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی معافی کے مستحق نہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہڑتالی ڈاکٹروں نے اپنے مقدس پیشے اور معاشرے کے وقار کو مجروح کیا۔ پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہناہے کہ دو بجے کے بعد اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی حاضری چیک کی جائے گی جس کے بعد مزید برطرفیوں کا امکان ہے۔