29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
شہزادہ ولیم نے دادی ملکہ کو ریسکیو ہیلی کا پٹر کا معائنہ کروایا
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…بر طانوی شہزادہ ولیم نے اپنی دادی ملکہ الزبتھ کو اپنے ریسکیو ہیلی کا پٹر Sea Kingکا معائنہ کر وایا۔ اس ہیلی کاپٹر کو امدادی کا موں اور سرچ آپریشن کے لئے استعما ل کیا جا تا ہے جسے شہزادہ ولیم خود اڑاتے ہیں۔ ولیم نے پہلی مرتبہ اس بیس میں آنے والی اپنی دادی الزبتھ کو خوش آمدید کہا اور انھیں اس ہیلی کا پٹر کا تفصیلی معائنہ کر وایا ۔ سرخ رنگ کا لبا س زیب تن کیے ملکہ الزبتھ کے ہمراہ ولیم کے دادا Prince Philipبھی موجودتھے جنھوں نے بے حد دلچسپی سے اپنے پوتے کا Sea King ہیلی کاپٹر دیکھا۔