تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

متحدہ رابطہ کمیٹی کی پرامن ہڑتال پر تاجروں اوردُکانداروں کو مبارکباد

جنگ نیوز -
کراچی...متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بھتہ خوری، پرچہ بازی ، تاجروں کے اغوابرائے تاوان ،قتل اورلوٹ مار کے خلاف پرامن ہڑتال کرنے پر تاجروں اور دکانداروں کو مبارکباد پیش کی ہے،ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی کے شہری چھوٹے تاجروں اوردکانداروں کے اس جراتمندانہ اقدام پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ تاجربرادری کے چند بڑے وڈیرے اور جاگیرداروں نے اس مرتبہ بھی چھوٹے تاجروں اوربڑے سرمایہ داروں کے درمیان تفریق کرکے بزنس کمیونٹی کے اتحادکونقصان پہنچایا ، بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم کیوایم ہرکڑے اورمشکل وقت میں تاجربرادری کے ساتھ کھڑی رہے گی۔رابطہ کمیٹی نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیاہے کہ کراچی کے تاجروں، دکانداروں اورعوا م کوبھتہ خوری، پرچہ بازی اورجرائم پیشہ افراد سے نجات دلائی جائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.