29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
آئیوری کوسٹ میں قتل عام سے سیکڑوں افرادہلاک ہوگئے ،اقوام متحدہ
جنگ نیوز -
نیویارک ... اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ مغربی آئیوری کوسٹ کے قصبے میں گزشتہ ہفتے قتل عام میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق آئیوری کوسٹ کے مغربی قصبےDuekoue میں گزشتہ ہفتے قتل عام کے دو مختلف واقعات میں سیکڑوں افراد مارے گئے، جبکہ ایک اجتماعی قبر سے 200 سے زائد لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ڈیوکویو پر صدر کے مخالف رہنما Alasanne Outtara کے حامیوں نے کنٹرول حاصل کر لیا ہے، اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ہلاکتیں Alasanne Outtaraاور صدرگباگبو کے حامیوں کے درمیان تصادم میں ہوئیں۔ انٹرنیشنل ریڈ کراس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد تقریباً 800 ہے، جبکہAlassane کے ترجمان کے مطابق مرنے والوں کی تعداد 160 ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے قتل عام پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔