29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کوئٹہ ایکسپریس کوسیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پرسبی میں روک لیاگیا
جنگ نیوز -
کوئٹہ ایکسپریس کوسیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پرسبی میں روک لیاگیا
کوئٹہ…کوئٹہ سے پشاورجانے والی کوئٹہ ایکسپریس کوسیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے سبی ریلوے اسٹیشن پرروک لیا گیا صبح ہونے پر پشاورکیلئے روانہ کیا جائے گا۔ریلوے ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے پشاورجانے والی کوئٹہ ایکسپریس رات نو بجے سبی پہنچی تو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ٹرین کوپشاورجانے کیلیے سیکیورٹی کلیئرنس نہیں دی، جس پر ریلوے حکام نے ٹرین کو سبی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا ہے۔اب یہ ٹرین صبح چھ بجے سبی سے پشاورکے لیے روانہ ہوگی۔ ٹرین کی روانگی میں تاخیر پر کوئٹہ ایکسپریس کے مسافروں نے سبی ریلوے اسٹیشن پرشدید احتجاج کیا ۔