29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی توقع
جنگ نیوز -
گلگت . . . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر کے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر کے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ روز اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25، لاہور 30، کوئٹہ،23،کراچی 36،پشاور 27، مظفر آباد 24،گلگت 20، ملتان29 مری 12 اور فیصل آباد میں زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔