29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ایچ ای سی کوختم نہ کیا جائے، صوبوں میں کونسلز قائم کی جائیں، جاوید لغاری
جنگ نیوز -
اسلام آباد...چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن جاوید لغاری نے تجویز دی ہے کہ ایچ ای سی ختم کرنے کی بجائے صوبوں میں ہائر ایجوکیشن کونسلز قائم کی جائیں۔ ایچ ای سی کے حصے بخرے کرنے سے ملک میں تعلیمی نظام تباہ ہو جائے گا۔چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن جاوید لغاری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی یونیورسٹیاں کیپٹل ٹیریٹری ڈیپارٹمنٹ کو دے دی جائیں گی، اسکالرشپس بین الصوبائی رابطے کی وزارت کودیئے جائیں گے، اسٹوڈینٹس افیئرز دفتر خارجہ ڈیل کرے گا،ڈگریوں کا معاملہ کابینہ ڈویژن دیکھے گا، ایچ ای سی کو ختم نہ کریں ہماری تجویز ہے کہ صوبوں میں ہائر ایجوکیشن کونسلز قائم کریں جو ہمارے ساتھ مل کر کام کریں، ملائشیا، جاپان ، ترکی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی وزارتیں بنا رہے ہیں اور ہم الٹے راستے پر چل ہیں، اس سے تو تباہی آجائے گی۔