تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

برطانیہ میں شراب نوشی سے سالانہ 13ہزار افراد کینسر کاشکار بنتے ہیں

جنگ نیوز -
لندن....فارن ڈیسک…برطانیہ میں ہر سال شراب نوشی سے 13ہزار افراد کینسر کا شکار ہو جاتے ہیں۔برطانوی اخبار’ٹیلی گراف‘ نے برٹش میڈیکل جرنل میں شائع تحقیق کے حوالے سے کہا ہے کہ 9ہزار مردوں اور 4ہزار خواتین کو شراب نوشی سے کینسر ہو تا ہے۔ محققین کی ٹیم نے محسوس کیا کہ اکثر لوگ شراب کیلئے تجویز کردہ یومیہ حد سے زیادہ شراب نوشی کرتے ہیں جس سے وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔شراب نوشی سے ہرسال 6ہزار افراد کو منہ ،4ہزار کو مثانے اور 25سو چھاتی کا کینسر ہو رہا ہے ۔ مطالعہ سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ 1992سے2000کے درمیان 3لاکھ 50ہزار یورپی افراد کو شراب نوشی سے کینسر ہوا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.