تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی منتقلی ،جامعہ کراچی کے اساتذہ اور طلباء کا مظاہرہ

جنگ نیوز -
کراچی…ہائیرایجوکیشن کمیشن کو تحلیل کرنے کے فیصلے کے خلاف جامعہ کراچی میں طلبہ اور اساتذہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو تحلیل کرنے کے فیصلے خاتمے کے خلاف کراچی یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹر بلاک سے این ای ڈی یونیورسٹی تک احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کیا گیا ۔ احتجاجی ریلی میں شریک طلبا و طالبات اور اساتذہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہائیرایجوکیشن کمیشن کو تحلیل کرنے کے فیصلے کو واپس لیا جائے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پائیرایجوکیشن کمیشن کے تحلیل ہونے سے طلبہ کا اعلی تعلیم کا خواب صرف خواب ہی بن کر رہے جائے گا۔ اس موقع پر احتجاجی ریلی کے شرکا نے پاکستانی پرچم، پلے کارڈز اور بینر بھی اٹھا رکھے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.