29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کترینہ فلم ’میرے برادر کی دلہن‘ کا گانا تاج محل میں عکس بند کر وائیں گی
جنگ نیوز -
ممبئی … بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کا دیرینہ خواب پورا ہو نے والا ہے اور وہ فلم میرے برادر کی دلہن میں رومانوی گا نامحبت کی عظیم یاد گارتاج محل میں عکس بند کر وائیں گی ۔تاج محل میں شوٹنگ کر نا کترینہ کیف کی دیرینہخواہش تھی جس کی تکمیل کیلئے انھوں نے اس فلم کے پروڈیوسر Aditya Chopra سے اصرار کر کے ایک اضافی رومانوی گانا بھی فلم میں شامل کروایا۔ Aditya Chopra چاہتے تھے کہ اس گانے کوسکھوں کی متبرک عبا دت گاہ گولڈن ٹیمپل میں شوٹ کیا جائے جیسا کہ ان کی ہر فلم میں ہو تا ہے اور جسے وہ اپنی خوش بختی کی نشانی سمجھتے ہیں لیکن انھوں نے کترینہ کی خواہش کے آگے ہا ر مان لی۔ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ تاج محل دنیاکا حسین ترین رومانوی مقام ہے جہاں انھوں نے چاند کی مدہم روشنی میں رومینٹک گا نا شوٹ کر نے کا بھی مشورہ دیا ہے۔ ہدایت کار Ali Abbas Zafarتاج محل میں کترینہ کا یہ رومانوی گا نا شوٹ کر نے کیلئے آگرہ جا نے کیلئے تیاریاں کر رہے ہیں۔