تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 8:35

پاکستانی ماہی گیر بھارت سے رہا ہوکر آج وطن واپس پہنچیں گے

جنگ نیوز -
کراچی…صومالی قزاقوں کی قید سے رہا کرائے گئے پانچ پاکستانی ماہی گیر تین ماہ گذرنے کے بعد بھی بھارتی پولیس کی تحویل رہا ہوکر آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔پاکستانی ماہی گیر پچھلے سال دسمبر میں ایرانی ماہی گیروں کیساتھ فشنگ ٹرالر ’المرتضیٰ ‘ پر کھلے سمندر میں شکار کے لئے گئے تھے ۔ ان میں کراچی کے دو بھائی اورنگزیب اور سجاد حسین ، ٹھٹہ کے فرہاد اور لال بخش اور میر پور خاص کے محمد عمیر شامل ہیں۔ بدقسمتی سے تمام ماہی گیر صومالی قزاقوں کے ہتھے چڑھ گئے تھے۔ 12 مارچ کو بھارتی بحریہ نے آپریشن کرکے ماہی گیروں کو صومالی قزاقوں کی قید سے چھڑا لیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایرانی اور ایک پاکستانی ماہی گیر جاں بحق بھی ہو گئے تھے ۔ پانچوں پاکستانی ماہی گیر سفری دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے تین ماہ گذرنے کے بعد بھی بھارتی پولیس کی تحویل میں تھے جو آج واپس وطن پہنچ رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.