تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 8:35

ملتان،دریائے چناب میں ڈوبنے والے بچے کو تلاش نہ کیاجاسکا

جنگ نیوز -
ملتان… گذشتہ روز دریا چناب میں ڈوبنے والے 8 بچوں میں باقی رہنے والے ایک بچے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم ڈوبنے والے بچے کو تا حال تلاش نہ کیا جاسکا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق کشتی ریسکیو 1122 کی وین کا ڈرائیور چلا رہا تھا۔ گورنمٹ ہائی اسکول سمیجہ آباد کے9ویں اور10 ویں جماعت کے 50 طلبا کو گذشتہ روز رضا کارانہ طور پر ہنگامی حالت کے لئے تیراکی سیکھانے کی مشقیں کی جا رہی تھیں کہ اچانک کشتی الٹنے سے 8 بچے ڈوب گئے جن میں چھ بچوں کو زندہ حالت میں نکال لیا گیا جبکہ ایک بچہ کو مردہ حالت میں نکلا لیا گیا۔ آٹھویں بچے محمد احمد کی تلاش کے لئے آج صبح دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے جو رات گئے روک دیا گیا تھا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر ملتان ڈاکٹر وسیم ہاشمی کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کشتی ریسکیو 1122 کی وین کا ڈرائیور عبدالرزاق چلا رہا تھا۔ جس کو معطل کردیا گیا ہے اور اس کے خلاف مزید کاروائی کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.