تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 8:35

سندھ ریونیو بورڈ یکم جولائی سے خدمات پر سیلز ٹیکس وصول کرے گا

جنگ نیوز -
کراچی…سندھ ریونیو بورڈ یکم جولائی 2011سے خدمات پر سیلز ٹیکس وصول کرنا شروع کردے گا۔حکام کے مطابق، سندھ ریونیو بورڈ آئندہ مالی سال سے قابل ٹیکس خدمات پر سیلز ٹیکس کی وصولی شروع کردے گا۔ جن خدمات پر سیلز ٹیکس وصول کیا جائیگا، ان میں ہوٹلز، ٹیلے کمیونی کیشن، جائیداد کی خریدو فروخت، کوریئر اور پورٹ سے وابستہ خدمات شامل ہیں۔حکومت سندھ نے آئندہ مالی سال کے لیے خدمات پر سیلز ٹیکس وصولی کا ہدف 25 ارب روپے مقرر کیا ہے۔اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کو خدمات پر سیلز ٹیکس وصول کرنے کا آئینی اختیار حاصل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.