28 جون 2011
وقت اشاعت: 7:43
نوشہرہ ،نیٹو آئل ٹینکر تیل چرانے کے بعد تباہ کر دیا گیا
جنگ نیوز -
نوشہرہ …نوشہرہ کے قریب آئل ٹینکر کا عملہ نیٹو آئل ٹینکر سے تیل چرانے کے بعد ٹینکر کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کر کے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق نوشہرہ کے علاقے اضاخیل میں رات گئے نیٹو آئل ٹینکر کے عملے نے آئل ٹینکر سے تیل چرایا اور اس کے بعد دیسی ساختہ بم سے آئل ٹینکر کو تباہ کر کے فرار ہوگئے۔ٹینکر میں دھماکے سے آگ لگ گئی۔ فوری امدادی کارروائی کے بعد آگ پر قابو پالیاگیاہے۔آئل ٹینکر کے ڈرائیور اور کلینر کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔