28 جون 2011
وقت اشاعت: 9:47
شدید گرمی میں بھی 20گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری
جنگ نیوز -
لاہور…ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں طویل اور غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافے سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔حیدر آباد کے شہری علاقوں میں 8 سے 10 اور دیہی علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ٹھٹھہ میں 15 گھنٹے اوربدین کے شہری علاقوں میں 16 جبکہ دیہی علاقوں میں 20 گھنٹے بجلی بند رہتی ہے، نواب شاہ اور لاڑکانہ کے شہری علاقوں میں 12 اور دیہی علاقوں میں 16 گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔فیصل آباد،گوجرانوالہ،اور سرگودھا کے شہری علاقوں میں 10 سے 12 اور دیہی علاقوں میں 14 سے 16 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔ جنوبی پنجاب کے شہروں میں 10 اوردیہی علاقوں میں 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ بلوچستان کے شہری علاقوں میں 18اور دیہی علاقوں میں 20 گھنٹے بجلی بند رہتی ہے۔خیبرپختونخوا کے علاقوں مانسہرہ، سوات،شانگلہ ،دیر،ڈیرہ اسماعیل خان کے شہری علاقوں میں 12 سے 15 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 16 گھنٹے بجلی کی بندش سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔