28 جون 2011
وقت اشاعت: 10:42
سندھ ہائیکورٹ،ایم کیو ایم کو آزادکشمیرہائیکورٹ سے رجوع کرنیکی ہدایت
جنگ نیوز -
کراچی… کشمیر قانون ساز اسمبلی کی کراچی کی نشستوں پر انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں متحدہ قومی موومنٹ کی درخواست کی سماعت جمعہ تک ملتوی ہوگئی۔ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو ڈاکٹر فروغ نسیم نے موٴقف اپنایا کہ ہماری پٹیشن ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرکی اس رپورٹ کے خلاف ہے جس میں کراچی میں امن وامان کی مسئلہ بتایا گیا ہے حالآنکہ دو روز قبل سندھ اسمبلی میں وزیر اعلی کا بیان موجود ہے کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، ہماری استدعا ہے کہ ڈی ائی جی کی امن وامان سے متعلق رپورٹ کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ الیکشن کروانا نہ عدالت کا کام ہے نہ حکومت کا یہ الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کی ذمہ داری ہے، درخواست گذار پہلے آزاد جموں کشمیر ہائی کورٹ سے رجوع کریں اور وہاں سے کوئی آرڈر پاس ہوتا ہے تو ہمارے پاس آئیں ۔