تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 17:53

کراچی:ریکس سینٹر میں مشکوک بیگ کی موجودگی سے عوام خوف زدہ

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے صدر میں ریکس سینٹر میں مشکوک بیگ کی موجودگی بم ڈسپوزل اسکوڈ طلب مارکیٹس خالی کرا لی گئی۔کراچی کے علاقے سدر میں واقع ریکس سینٹر میں مشکوک بیگ کی موجودگی کی اطلاع فوری طور پر دی گئی اس دوران ریکس سینٹر اور اس کی قریبی دُکانیں خالی کرا لی گئی ،عینی شاہدین کے مطابق بیگ سے کچھ تاریں نظر آ رہی تھیں جس پر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ بم ڈسپوزل اسکوڈ نے موقع پر پہنچ کر چیک کرنے کے بعد علاقے کو کلیئرقرار دے دیا ، بم ڈسپوزل اسکوڈ کے مطابق بیگ میں بچوں کے کھلونے موجود تھے۔حکام اپنے ہمراہ کھلونے سے بھرا بیگ لے گئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.